سری نگر: ہندوستانی فورسز نے کشمیر میں عام انتخابات کے خلاف مظاہرہ کررہے افراد کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مظاہرین نے بج بہارہ اور پلوامہ کے علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر حملہ بھی کیا تاہم اس سے ووٹنگ کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

کشمیر میں متعدد دن ووٹنگ جاری رہے گی جبکہ جمعرات کا دن بھی ان ہی میں سے ایک دن ہے۔

تاہم باغی اور علیحدگی پسند سیاست دانوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے پر زور دیا ہے جو ہندوستانی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے۔

ہندوستان میں ان دنوں ووٹنگ کا عمل جاری ہے جہاں چھ مرحلوں میں 80 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنے حق کا استعمال کریں گے جبکہ ان کے نتائج کا اعلان 16 مئی کو کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں