جوڈی فوسٹر کی اپنی گرل فرینڈ سے شادی

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2014
ہالی وڈ کی معروف اداکار جوڈی فوسٹر۔- رائٹرز فوٹو
ہالی وڈ کی معروف اداکار جوڈی فوسٹر۔- رائٹرز فوٹو

ہالی وڈ کی معروف امریکی اداکار جوڈی فوسٹر نے اپنی گرل فرینڈ الگزینڈرا ہیڈیسن سے شادی کرلی۔

اس شادی کی تصدیق اداکار کی جانب سے ایک امریکی شوبز ویب سائٹ پر کی گئی۔

اکاون سالہ جوڈی فاسٹر نے اپنی نجی زندگی پر بات کرنے سے انکار کردیا تاہم گزشتہ برس گولڈن گلوب ایوارڈز میں انھوں نے ہم جنس پرست ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

جوڈی فوسٹر نے اپنی جس دوست سے شادی کی ہے وہ ایک فوٹوگرافر اور اداکار ہیں، دونوں نے اسی اتوار کو شادی کی۔

اپنی سابق ساتھی سنڈی برنارڈ کے ساتھ 20 سال تک رشتہ قائم رکھنے کے بعد سنہ 2008 میں ان دونوں نے اپنے رشتے کو ختم کردیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جس ریاست میں جوڈی فوسٹر رہتی ہیں وہ امریکہ کی ان 17 ریاستوں میں شامل ہے جہاں ہم جنس شادی قانونی طور پر جائز قرار دی جا چکی ہے۔

جوڈی فوسٹر نے تین سال کی عمر میں ٹی وی سیریل سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ 40 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

فوسٹر کو فلم 'سائلنس آف دی لیمب' میں ایف بی آئی ایجنٹ کے کردار کے لیے سنہ 1991 میں آسکر ایوارڈز میں بہترین اداکار کے انعام کا مستحق قرار دیا گیا تاہم ہدایت کاری میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں