ٹرمینیٹر سیریز کی نئی فلم میں شوارزنیگر کی واپسی

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2014
ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزینگر ٹرمینیٹر فلم کی تشہیر کے دوران۔- ایف پی فوٹو
ہالی وڈ اداکار آرنلڈ شوارزینگر ٹرمینیٹر فلم کی تشہیر کے دوران۔- ایف پی فوٹو

تیس سال کے بعد ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شواز نگر نے باضابطہ طور پر نئی ٹرمینیٹر کی تیاری کی ابتداء کر دی ہر ایک کے پسندیدہ سائبورگ آرنلڈ ایک بار پھر اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔ یہ ٹرمینیٹر سیریز کا آفیشل حصہ ہے۔

آرنلڈ شوارزینگر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آنے والی نئی فلم 'ٹرمینیٹر میں اپنے پرستاروں کو چونکا دیں گے۔

شوارزینگر نے 1984 میں ٹرمینیٹر کی پہلی فلم میں جس وقت کام کیا تھا، اس وقت ان کی عمر 37 سال تھی لیکن اب وہ 66 برس کے ہوچکے ہیں۔

فلم کی ڈائریکشن ایلن ٹیلر دیں گے، جواس سےقبل مشہور فلم’’دی ڈارک ورلڈ ،گیم آف تھرونس ‘‘کی ہدایات دے چکے ہیں۔ جبکہ فلم کی مرکزی شوٹنگ نیو اورلینز میں ہوگی۔

جبکہ اسے لیٹا کیلوگریڈس نے لکھا ہے جو پہلے شٹر آئی لینڈ اور اووٹار کا اسکرپٹ لکھ چکی ہیں۔

گیم آف تھرونس کی ایمیلیا کلارک سارہ کونر کا کردار ادا کریں گی۔

ساتھ ہی اے گڈ ڈے ڈائی ہارڈ سے شہرت پانے والے جے کورٹنی کائل ریس کا کردار ادا کریں گے۔

اور زیرو ڈارک تھرٹی کے اسٹار جیسن کلارکے بطور جون کونر ، اس کے علاوہ جے کے سمنس، ڈایو اوکینیا اور بیونگ ہن لی بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔

اس موقع پر ابھی تک فلم کی کہانی سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں، لیکن یہ بات طے ہے کہ جون کونر اب جوان ہوچکا ہے اور اس میں وقت کی کسی حصے میں سفر یعنی ٹائم ٹریول اور دیگر چیزوں سے مدد لی جاسکتی ہے۔

ٹرمینیٹر سیریز کی اب تک چار فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں ۔ جیمس کیمرون کی ہدایت کاری میں ٹرمنیٹر سیریز کی پہلی فلم دی ٹرمنیٹر (1984) میں ریلیز کی گئی تھی۔ اور ٹرمنیٹر 2 ججمنٹ ڈے 1991 میں ریلیز ہوئی تھی۔ جوناتھن موسٹوو کی ہدایت کاری میں ٹرمنیٹر 3 رائز آف دی مشین 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔

جبکہ دوہزار نو میں ٹرمینیٹر سالویشن نے ناظرین کو مایوس کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمنیٹر سیریز کی چار فلموں نے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں