اعجاز اور شعیب محمد نئے سلیکٹرز

25 اپريل 2014
چیف سلیکٹر معین خان، اعجاز احمد،  شعیب محمد، سلیم یوسف، وجاہت اللہ واسطی اور محمد اکرام۔ فائل فوٹو۔۔۔
چیف سلیکٹر معین خان، اعجاز احمد، شعیب محمد، سلیم یوسف، وجاہت اللہ واسطی اور محمد اکرام۔ فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: سابق فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد اور شعیب محمد پاکستان کرکٹ کی نئی سلیکشن کمیٹی کے چھ ارکان میں شامل کرلئے گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر سلیم یوسف، سابق اوپنر بلے باز وجاہت اللہ واسطی اور محمد اکرم بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

معین خان کو گزشتہ ہفتے بطور چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

معین خان، شعیب محمد اور محمد اکرم پاکستان ٹیم کے لیئے کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کی کوچنگ میں گزشتہ ماہ بنگلہ دیش میں منعقد ایشیاء کپ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ورلڈ ٹوئنٹی میں بھی کوئی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بی سی پی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اکرم نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ ہوں گے اور اب وہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ نہیں رہے۔

بورڈ نے قومی ٹیم کے لیئے ہیڈ کوچ اور فیلڈنگ کوچ سمیت کوچنگ کی کئی اسامیوں کے لیئے اشتہار دئیے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں