صوابی: خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے سات افراد اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایچ او اعجاز خان نے اس واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ صوبی کے قریب یار حسین کے علاقے میں پیش آیا اور گاڑی میں سوار عدنان نامی ایک شخص سعودی عرب جانے کے لیے گھر سے روانہ ہوا تھا، جس کے ساتھ خاندان کے باقی افراد بھی گاڑی میں سوار تھے۔

یہ افراد صوابی سے پشاور ایئرپورٹ کی جانب جارہے تھے۔

زخمی ہونے والوں میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں