لاہور: پنجاب کے علاقے چناب نگر میں احمدی فرقے سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 50 سالہ ہارٹ سرجن مہدی علی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چناب نگر میں واقع ایک قبرستان گئے۔

ڈاکٹر علی مہدی کچھ عرصہ قبل اپنے ہی بنائے گئے امراض قبل کے تحریر اسپتال کے دورے پر آئے ہوئے تھے۔

مقامی پولیس اہلکار احمد علی نے خبرایجنسی سے کو بتایا کہ ڈاکٹر مہدی علی کو موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا جب وہ احمدی قبرستان کے باہر کھڑے تھے۔


مزید پڑھیں: پنجاب میں توہین مذہب کے الزام میں احمدی قتل


حملے کے وقت ڈاکٹر مہدی کی فیملی بھی ان کے ساتھ موجود تھی۔

احمد علی نے بتایا کہ ملزمان حملے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم پولیس کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

احمدی کمیونٹی کے ترجمان سلیم الدین نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ڈاکئر علی مہدی کی فیملی محفوظ رہی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Khalid Ahmad May 26, 2014 11:27pm
Dear Dawn - I knew the Dr. Mehdi Ali Qamar personally. He was a interventional cardiologist (not a cardiac surgeoun). He came to Pakistan two days ago. His purpose was to meet with family and also serve Pakistanis by seeing patients in Tahir Heart Institute (not Tahrir Hospital) . Tahir Heart Institute Institute, run by Ahmadiyya Jamaat, is a state of the art heart hospital in Chinab Nagar (Rabwah). Which serves people of that region. Patients come from hundreds of miles because of its good reputation. He was with his family and was returning to his residence after praying in the Ahmadiyya graveyard. Two persons on a motor bike fired on him multiple times. I hope you will make the necessary corrections.