راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رانا مسعود اختر نے آج کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کے خلاف مقدمات کی سماعت کی۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملک اسحاق کو تینوں مقدمات سے عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ مقدمات جن سے ملک اسحاق کو بری کیا گیا ہے، تھانہ اٹک، حضرو اور تلہ گنگ میں دہشت گردی کے تحت درج تھے۔

یاد رہے کہ کالعدم تنظیم لشکرِ جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ تینتالیس مقدمات میں ملوث تھے۔ ان پر ستر افراد کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، لیکن وہ اب تک زیادہ تر مقدمات سے یا تو بری ہوچکے یا پھر ان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی انتہا پسند سنی تنظیم لشکر جھنگوی پر ایک دہائی سے زائد عرصہ قبل سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے پابندی عائد کردی تھی۔

اس تنظیم پر نوے کی دہائی کے اوائل میں اپنے کے قیام کے ابتدائی حصے میں اقلیتی مسلک اہل تشیع کے افراد کے قتل کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ملک اسحاق کو 1997ء میں درجنوں کیسز میں گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے اکثر قتل کے تھے۔ انہیں 14 سال بعد جولائی 2011ء میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی کے بعد سے انہیں متعدد مرتبہ گھر میں نظر بند کردیا گیا، کیونکہ ان کے خطبات عام طور پر فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بنتے ہیں۔

بعد میں مبینہ طور پر ملک اسحاق کو حساس اداروں نے اپنی حراست میں لے لیا تھا۔

ملک اسحاق پر جیل میں بیٹھ کر لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں سات کھلاڑی اور ایک معاون کوچ زخمی جبکہ 8 پاکستانی ہلاک ہو گئے تھے۔

مذکورہ حملوں کی وجہ سے پاکستان گزشتہ ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (5) بند ہیں

mubashir May 29, 2014 08:31pm
muhtram jounalist... shia ek aqliati firqa nahi hy bl keh pakistan me 6 kror sy zaaid shia aabaad haain.... or dunia men iran me 98 or iraq main 60 % sy zzaid hain lubnaan ,bahrain ,india smait dunya k tqreebn hr hissa main brri tadaad men mojud hain...... yeh ap ki itlaa k lie az kia hy
arif changezi May 30, 2014 01:17am
جس ملک وزیرقانون خود دہشتگرد کا دایاں ہاتھ ہو اس ملک میں دہشتگرد کو سزا دینا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی. دوسری بات ملک اسحاق جیسے دہشتگرد تو بےگناہ ہے گناہگار تو ہم غریب عوام ہے جو اُن کے ہاتھوں یا اُن کے پالے ہوئے چمچوں کے ہاتھوں مرتےہیں. ہمیں جینے کا حق ہی نہیں پاکستان میں، پاکستان میں یا تو دہشتگردوں کو جینے کا حق ہے یا منافق اسلام فروشوں کو.
نسیم الحق May 30, 2014 04:55am
ملک اسحاق جیسے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے زمین پرفساد برپا کرنے والا کہا ہے..سچ یہ ہے کہ سنی کو شیعہ سے اور شیعہ کوسنی سے کچھ لینا دینا نہیں.سب اپنے اپنے مذہب پر چل رہے ہیں.اسلام دین ہے اورچار سنی اور ایک شیعہ مذہب اس کی بنیاد.اب جس کا دل جس مسلک کی جانب ہے اسے اختیار کرلے.
guleanwer memon May 30, 2014 01:20pm
Pakistan men sach aur jhoot ki pehchan khatm ho chuki hai...agencyon aur police ke ilzamat aksar adalaton men ja kar jhute sabit hote hain lekin is ke nateeje men qedi ki aik umr jail men guzar jati hai aur salahasal ke bad is ka sila sirf barriyat aur rihai hota hai. Na qedi ko jhute muqaddame ka koi muawza na jhute muqaddame banane walon ke liye koi saza!
guleanwer memon May 30, 2014 01:24pm
@mubashir: Shea aur sunny islam ke qadeem masalik hain...tadad to agalyat ki ginwai jati hai.