آپریشن 021' کے ویڈیو لاگ نے دھوم مچا دی'

اپ ڈیٹ 19 جون 2014
فلم  'آپریشن 021' میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔- فائل فوٹو
فلم 'آپریشن 021' میں شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔- فائل فوٹو

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی لولی وڈ فلم 'وار' کے بعد 'آپریشن 021' اس سال کی بہترین اور سنسنی خیز فلموں میں سے ایک ثابت ہوگی۔

فلم 'وار' کے بعد پاکستانی شائقین ایکشن اور سنسنی سے بھرپور کسی فلم کے منتظر تھے اور اس کمی کو پورا کرنے میں 'آپریشن 021' نے اہم کردار ادا کیا ہے۔'

فلم 'آپریشن 021' کا پہلا ٹریلر انٹرنیٹ پر تقریباً تین ہفتے قبل ریلیز کیا گیا اور اس نے ہر جگہ دھوم مچا دی۔

اس کے بعد سے فلم بنانے والوں نے فینز کے لیے فلم کے کچھ ویڈیو لاگ شیئر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

پاکستانی فوٹو گرافر امین جے کا بنایا گیا فلم کا پہلا ٹریلر، آفیشل آزاد فلم کمپنی (جامی پروڈکشن ہاؤس) کی جانب سے حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

امین جے کے مطابق جب جامی پروڈکشن ہاؤس نے مجھ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو میں نے فوراً حامی بھر لی۔

بغیر یہ پوچھے کہ کون، کب، کیا اور کیسے؟ میں نے صرف یہ کہا کہ بتائیں کب کرنا ہے'؟'

امین جے بہت سی میوزک ویڈیوز بنا چکے ہیں، انھوں نے اس فلم کے چند مرکزی کرداروں کے پبلسٹی شوٹ بھی کیے ہیں، جو کہ فلم کے پوسٹرز اور پریس ریلیز وغیرہ میں استعمال کیے جائیں گے۔

فلم 'آپریشن 021' کی ہدایات مشہور ڈائریکٹر جامی محمود نے دی ہیں، جو اس سے پہلے اسٹرنگز بینڈ کے گانوں 'دور اور ہم سفر' جبکہ علی عظمت کے گانے 'بم پھٹا' کی ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

انگریزی اور اردو زبانوں پر مشتمل یہ فلم ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سےبھرپور ہے، جس کی کاسٹ میں نہ صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی اداکار بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے لیڈنگ اداکار شان شاہد اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں آمنہ شیخ، ایوب کھوسو، حمید شیخ، تطمین القلب، ایاز سموں، گوہر رشید، بلال اشرف، اینڈی ہائنز، جو ٹون، جیمس ہالٹ، عبداللہ غزنوی، شمعون عباسی اور دانیال راحیل شامل ہیں۔

اس فلم کو کراچی میں فلمایا گیا ہے اور اس کے پروڈیوسر جامی محمود، اذان سمیع خان اور زیبا بختیار ہیں۔

آپریشن 021' کےمصنف جامی، جو ٹون اور سمر نکس ہیں۔'

فلم کی نمائش پاکستانی تھیٹرز میں 14 اگست 2014 کو متوقع ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

shoaib Jun 19, 2014 08:45pm
hmmm i try to find waar movie on internet but i could,nt find the waar movie if this movie is available for any site just let me know thanx