اس فلم کا ٹائٹل تو 'نامعلوم افراد' ہے مگر اس کا ٹریلر ایسا نہیں اور اس کے ریلیز ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد یہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا ویب سائٹس پر پھیل گیا اور لوگ ایک اور ممکنہ بلاک بسٹر کو سراہنے لگے۔

توجہ حاصل کرنے والے ڈائیلاگز جیسے 'کہتے ہیں ہڑتالوں میں سب کا بُرا ہوتا ہے، ہمارا بھلا ہونے والا ہے' اور 'نامعلوم افراد وہ کہاں سے آئیں گے؟ وہ ہم ہیں'۔

اس فلم میں سماجی و سیاسی انتشار کی عکاسی کی گئی ہے اور ٹریلر کے مطابق تو اسے بہت زبردست انداز میں فلمایا گیا ہے۔

اس فلم کی آفیشل سمری کے مطابق نامعلوم افراد ایسے تین لاپروا، غریب اور جدوجہد کرنے میں مصروف افراد کی کہانی ہے جن کے خواب اور عزائم انہیں اکھٹا کر دیتے ہیں۔

پھر وہ کراچی میں بے امنی کی کیفیت کا فائدہ اٹھا کر اپنی محبتیں، زندگیاں اور کامیاب ہونے کا دیوانگی سے بھرا منصوبہ تیار کر لیتے ہیں۔

یہ تینوں کردار فہد مصطفیٰ، محسن عباس حیدر اور جاوید شیخ نے نبھائے ہیں، جبکہ سلمان شاہد ولن کے کردار میں نظر آئیں گے،عروت الوقصا ہیروئین ہیں اور اس کی ہدایات نبیل قریشی نے دی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی مہوش حیات بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں