'سیّد شاہ عبدالطیف: 'خشکی کے امام

'سیّد شاہ عبدالطیف: 'خشکی کے امام


پاکستان میں تصوف سے وابستہ ممتاز شخصیت بری امام کا مزار اسلام آباد میں مرگلہ پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے۔

بری امام کا اصل نام سید شاہ عبدالطیف کاظمی تھا اور ان کی ولادت 1617 میں پنجاب کے علاقے جہلم میں ہوئی تھی۔

بری امام نے ابتدائی تعلیم گھر پر ہی حاصل کی اور اس کے بعد ایران، عراق اور مکہ و مدینہ کا سفر کیا، اپنے طویل سفر کے بعد انہوں نے نور پور شاہاں میں رہائش اختیار کی جہاں عوام کو امن محبت اور خدا کی وحدانیت کا سبق دیا۔

اس وقت یہ علاقہ خطرناک مجرموں اور ڈاکوؤں کا گڑھ تھا۔ رفتہ رفتہ لوگ ان کے پاس آتے گئے اور ان کے دل بدلنے لگے، انہیں بری امام لقب ملا جس کا مطلب ہے خشکی کا امام۔

سن 1705 میں بری امام اس دنیا سے رخصت ہوگئے اور پہلے پہل مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر نے آپ کا مزار تعمیر کرایا جس میں وقت کے ساتھ ساتھ تعمیر اور تبدیلیاں ہوتی رہیں۔