بولی وڈ سٹار زہرہ سہگل کا دہلی میں انتقال

اپ ڈیٹ 11 جولائ 2014
تصویر بشکریہ ہندوستان ٹائمز
تصویر بشکریہ ہندوستان ٹائمز

مشہور بالی وڈ اداکارہ زہرہ سہگل 102 سال کی عمر میں جمعرات کو دہلی میں انتقال کر گئیں۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے ان بیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ دوپہر کو حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئیں‘۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ان کی چتا کو دن گیارہ بجے آگ لگائی جائے گی۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیتوں نے زہرہ سہگل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ستائیس اپریل 1912 کو پیدا ہونے والی دہرہ نے ان گنت تھیٹر ڈراموں اور فلموں میں کام کیا اور اپنے ہر کردار شائقین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

انہوں نے منی رتنم کی فلم ’دل سے‘ چینی کم، کل ہو نہ ہو، ویر زارا، سانوریا اور چلو عشق لڑائیں سمیت متعدد فلموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ انگریزی فلم ’بینڈ اٹ لائیک اے بیکہم‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

زہرہ آپا نے اپنے ہر کردار سے بھرپور انصاف کیا اور تھیٹر پر بھی ان کے کام کو خاصی پذیرائی ملی۔

انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 1935 میں اداکار اُدے شنکر کے ساتھ بحیثیت ڈانسر کیا۔

اپنے ابتدائی کریئر میں انہوں نے دیو آنند کی متعدد فلموں جیسے سی آئی ڈی، نو دو گیارہ، بازی، نیچا نگر اور دیو آنند ان گوا میں بحیثیت کوریو گرافر بھی خدمات انجام دیں۔

تبصرے (0) بند ہیں