غزہ کا خونی اتوار

21 جولائ 2014

غزہ میں اتوار کو کم از کم 100 فلسطینی اور 13 اسرائیلی فوج ہلاک ہو گئے، اسرائیل نے غزہ میں بڑی زمینی کارروائی تیز کر دی جبکہ حماس نے ایک اسرائیلی فوجی کو پکڑنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

آٹھ جولائی سے اب تک فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد 438 تک پہنچ چکی ہے اور ایمرجنسی سروسز کے ایک ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک تہائی خواتین اور بچے ہیں — رائٹرز فوٹو

اتوارکا دن غزہ کی پانچ سالہ تاریخ میں سب سے خونی ثابت ہوا — رائٹرز فوٹو

غزہ کی پٹی 362 مربع کلومیٹر پر محیط دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ ہے جس میں اٹھارہ لاکھ افراد مسلسل مشکلات میں زندگی گذارنے پر مجبور ہیں — رائٹرز فوٹو

ایمرجنسی سروس اداروں کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں بہت سے فلسطینیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کا امکان ہے —  رائٹرز فوٹو

اسرائیلی فوج نے اتوار کو بڑے زمینی حملے کے تیسرے دن اپنے تیرہ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی — اے ایف پی فوٹو

سن 2006 میں لبنان جنگ کے بعد سے یہ اسرائیلی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ثابت ہوئی — رائٹرز فوٹو

غزہ میں فلسطینی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ آپریشن کے 13ویں روز اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بمباری اب تک کی شدید ترین بمباری تھی — اے پی فوٹو

حماس کے عسکری ونگ نے ایک اسرائیلی فوجی کو اغواء کرنے کا دعوی کیا، جس کے بعد غزہ اور مغربی کنارے کے شہروں میں سڑکوں پر جشن منایا گیا — رائٹرز فوٹو

غزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد پر اسرائیل کے خلاف پوری دنیا میں مظاہرے جاری ہیں — اے پی فوٹو

اسرائیل کی جانب سے زمینی، فضائی اور بحری کارروائی میں بمباری اتنی شدید ہے کہ ایمبولینسوں کی نقل و حرکت بھی محدود ہو کر رہ گئی ہے — اے پی فوٹو

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی زمینی کارروائی کے نتیجے میں 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی باشندوں نے پناہ مانگی ہے — اے ایف پی فوٹو

غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک قرارداد کے مسودے پر بند کمرے میں اجلاس ہوا جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا — اے پی فوٹو

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت عام شہری ہیں — رائٹرز فوٹو

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ شجائیہ میں ہونے والی اموات ایک ’قتل عام‘ ہے — رائٹرز فوٹو

اتوار کی شدید گولہ باری سے قبل ایک بیان میں اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ غزہ میں ’دہشت گردی کے حلاف آپریشن‘ میں حصہ لینے کے لیے ’مزید فوجیں‘ بھیجی گئی ہیں — اے پی فوٹو

اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ حماس کے سرنگوں کے نظام پر حملہ کرنے کے لیے زمینی کارروائی ضروری تھی کیونکہ فضائی حملے سے یہ ممکن نہیں تھا — رائٹرز فوٹو

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے خطے میں جانے کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کو تشدد روکنے پر آمادہ کرنا ہے — اے پی فوٹو