کابل: افغان دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے باہر ہونے والے ایک خودکش بم حملے میں تین غیر ملکی مشیر ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا اور جب ایک سائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے ہوائی اڈے کے باہر خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔

ابتدائی رپورٹس میں ابھی تک ہلاک ہونے والے غیر ملکی مشیروں کی شہریت کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ایک ترجمان ذبح اللہ مجاہد نےآج ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول لرلی ہے۔

ایک بیان میں ذبح اللہ مجاہد نے کہا کہ 'اس کامیاب حملے میں پندرہ سے زائد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا'۔

خیال رہے کہ کابل کا بین الاقوامی ائیرپورٹ نیٹو افواج کے لیے ایک اہم بیس کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جو گزشتہ 12 سالوں سے طالبان کے ساتھ لڑ رہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حملے میں طالبان شدت پسندوں کی جانب سے راکٹوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں