کراچی: کراچی میں منگل کی صبح ایک گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پر اب قابو پالیا گیا ہے۔

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں واقع اس فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں موقع پر روانہ کردی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ سن 2012ء میں شہر کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک فیکٹری میں آتش زدگی کا ایک بڑا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 250 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

کراچی شہر کے صنعتی علاقوں میں فیکٹریوں کی بڑی تعداد موجود ہے، تاہم آتش زدگی جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے بہتر انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں