مانسہرہ: مسافر کوچ کھائی میں گرگئی، ایک مسافر ہلاک

22 جولائ 2014
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بالاکوٹ کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ—۔فائل فوٹو
صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بالاکوٹ کے قریب مسافر کوچ کو حادثہ—۔فائل فوٹو

مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بالا کوٹ کے قریب ایک مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے سے ایک مسافر ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی سی او اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں