کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستانی تیاریاں

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2014

پاکستانی پہلوان کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے تیاریوں میں مصروف ہیں، یہ ٹریننگ سیشن اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ بیسویں کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہوں گے۔

دہلی گیمز کے فائنل میں ہندوستانی پہلوان انوج کمار کو شکست دینے والے انعام نے کہا 'یہ ہمارے لیے ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔ تاہم ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں اپنی کوششوں کا پھل ملے گا' — اے ایف پی فوٹو

تیس سالہ اظہر نے 2010 نئی دہلی میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں 55 کلو گرام فری سٹائل کشتی میں سونے جبکہ گریسو- رومن سٹائل میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا — اے ایف پی فوٹو

حسین اور انعام کا کہنا ہے کہ چار سال میں عالمی مقابلوں سے دور رہنے کے بعد اس مرتبہ گلاسگو میں ان کے جیتنے کے امکانات کم ہی ہیں — اے ایف پی فوٹو

انہوں نے کہا کہ 'ہمارا تربیتی کیمپ ڈیڑھ مہینے تک جاری رہا تاہم آپ کے جیتنے کے امکانات صرف اسی صورت بڑھتے ہیں جب آپ عالمی مقابلوں میں حصہ لیں۔ ہم ایسا نہیں کر سکے لہذا تمغہ جیتنے کے لیے بڑی کوششیں کرنا ہوں گی' — اے ایف پی فوٹو

سن 2010 کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں نائجیریا کے پہلوان کو چت کرنے والے مظفر گڑھ کے اظہر اس بار تاریخ دہرانے کے حوالے سے پر امید نہیں — اے ایف پی فوٹو

چھیاسی کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے انعام بھی اظہر سے متفق نظر آتے ہیں — اے ایف پی فوٹو

یاد رہے کہ پاکستان نے 1954 وینکوورمیں پہلی مرتبہ کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بننے کے بعد سے اب تک کُل 29 تمغے جیتے، جن میں سے سولہ سونے، آٹھ چاندی اور پانچ کانسی کے ہیں — اے ایف پی فوٹو