رابرٹ ڈاؤنی ایک بار پھر نمبر ون

22 جولائ 2014

ہالی وڈ کے معروف اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیٔر سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں رواں سال بھی پہلے نمبر پر رہے۔

امریکی مالیاتی جریدے فوربز نے رواں سال زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق انچاس سالہ امریکی اداکار رابرٹ ڈاؤنی بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔

ان کی آمدنی کا تخمینہ اس سال بھی پچھتر ملین ڈالر سے زائد رہا ہے، انہوں نے 'دی اوینجرز اور آئرن مین' میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور ان فلموں نے باکس آفس پر سن 2013 اور 2014 میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا کاروبار کیا۔

رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 80 ملین ڈالرز کما کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا، سال 2013  میں ان کی آمدنی 75 ملین ڈالرز تھی — اے ایف پی فوٹو

سابق ریسلر اور اداکار راک جونسن 55 ملین ڈالرز کے ساتھ  دوسرے نمبر پر ہیں — اے ایف پی فوٹو

جبکہ بریڈلی کوپر 49 ملین ڈالرز کے ساتھ  فوربز میگزین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں — اے ایف پی فوٹو

اکتالیس ملین ڈالرز کے ساتھ لیونارڈو ڈی کیپریو چوتھے نمبر پر رہے— فائل فوٹو

کرس ہیمز ورتھ 39 ملین ڈالرز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں — اے پی فوٹو

لیام نیسن 38 ملین ڈالرز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں — اے ایف پی فوٹو

بن ایفلک 37 ملین ڈالرز کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں — اے ایف پی فوٹو

کرسٹیان بیل بھی 37 ملین ڈالرز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر رہے — فائل فوٹو

ول اسمتھ 34 ملین ڈالرز کے ساتھ نویں نمبر پر  آگئے — اے پی فوٹو

اور سب سے آخر میں مارک وہیلبرگ رہے جو 34 ملین ڈالرز کمانے میں کامیاب رہے — اے ایف پی فوٹو