نیویارک : اگر آپ فیس بک صارف ہیں تو اس بات کا امکان بہت زیادہ ہے کہ ایک یا دو افراد آپ کی فرینڈز لسٹ میں ایسے ہوں گے جن کے ساتھ حقیقی زندگی میں ایک منٹ گزارنا بھی آپ کو گوارا نہیں مگر سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں وہ آپ کے دوست ضرور بن جاتے ہیں۔

اور اس کی سب سے دلچسپ وجہ یہ ہے کہ ایسے خودساختہ فیس بک فرینڈز کو اپنی لسٹ میں رکھنا کا مقصد درحقیقت اس تاک جھانک کے لیے ہے تاکہ ان کی زندگیوں میں چل رہے معاملات کو جانا جاسکے۔

یہ دعویٰ ایک امریکی سروے میں سامنے آیا ہے جس کے مطابق فیس بک کے 68 فیصد صارفین ایسے فرینڈز کو اپنی لسٹ میں ضرور جگہ دیتے ہیں جنھیں وہ پسند نہیں کرتے اور دوبدو ملاقات پر وہ منہ پھیر کے نکل جاتے ہیں۔

تاہم ان افراد نے تسلیم کیا کہ وہ انہیں اس لئے ڈیلیٹ نہیں کرتے کیونکہ اس سے انہیں ان کی زندگیوں کی مصروفیات جاننے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

اس کے علاوہ ایک وجہ رشتے دار، دفتری ساتھی یا ہنگامے کا ڈر بھی لوگوں کو ناپسندیدہ افراد کو فیس بک سے دور رکھنے میں رکاوٹ بنتا ہے۔

سروے کے مطابق بیس فیصد فیس بک صارفین ویب سائٹ پر بحث مباحثے کا حصہ لینا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ کوئی متنازعہ اسٹیٹس بنتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

raziq Jul 23, 2014 04:12am
Bht acha page hai. Keep it up