این آر او کا علم صرف خاص لوگوں کو تھا، قریشی

23 جولائ 2014
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو۔۔۔۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہ قومی مفاہمتی آرڈیننس (این آراو) کے بارے میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے علاوہ دیگر کچھ خاص لوگوں کو علم تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا اس وقت وزیر خارجہ ہونے کے باوجود وہ اس ڈیل سے بے خبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ این آر او کے بارے میں کسی کو صحیح علم ہے تو وہ صفدر عباسی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زرداری این آر او معاہدے کی حیثیت پر بات چیت کرنے کے لیے واشگٹن گئے ہیں، جس کا امریکا ضامن تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت سابق صدر کے خلاف کرپشن کے الزامات کی منسوخی کو یقینی بنایا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے سوال اٹھایا کہ اگر شہلا رضا کا بیان حقیقت پر مبنی ہے تو کیا چوتھی جمہوری مدت میں فوج کو مارشل لاء لگانے کی اجازت ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے اور تحریک انصاف پرویزمشرف کے معاملے میں کسی ڈیل کا حصہ نہیں بنے گی۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کا یہ بیان پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رہنما شہلا رضا کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں شہلا رضا نے انکشاف کیا تھا کہ تین عام انتخابات ہونے تک ملک میں مارشل لاء نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

azeem hassan Jul 24, 2014 01:19am
جناب جب آپ وزیر خارجہ تھے تب تو آپ کو این آر او کی ٹیکسٹ کے بارے علم نہ ہو سکا لیکن اب یہ کیسے پتہ چل گیاکہ زرداری صاحب اس وقت امریکہ میں این آر او کی بابت بات کرنے گئے ہیں حالانکہ وقت تو وہ تھا جب افتخار چوہدری اس کو منسوخ قرار دے رہے تھے