پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ طیارہ حادثہ میں ہلاک

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2014
حارث سلیمان۔ — فوٹوشازیہ حسن
حارث سلیمان۔ — فوٹوشازیہ حسن

سترہ سالہ پاکستانی نژاد امریکی پائلٹ اور ان کے والد جنوبی بحر اوقیانوس میں امریکن سماؤ کے مقام پر ایک طیارہ حادثہ میں ہلاک ہو گئے۔

حارث سلیمان اور ان کے والد بابر سلیمان تیس دنوں میں دنیا کے گرد چکر لگانے کا ریکارڈ بنانے کی کوششوں میں منگل کی رات ہلاک ہوئے۔

حارث کے اہل خانہ نے بتایا کہ طیارہ امریکن سماؤ کے دارالحکومت پاگو پاگو سے اڑان بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی سمندر میں گر گیا۔

عینی حیات کے مطابق، حارث کی لاش مل گئی ہے جبکہ ان کے والد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

امریکی وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ کے ترجمان این گریگور نے لاس اینجلس سے بتایا کہ ہاکر بیچ کرافٹ طیارہ منگل کی رات سمندر میں گرا۔ ابھی تک حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

خیال رہے کہ حارث اور ان کے والد اس ریکارڈ کی مدد سے پاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈز اکھٹا کرنا چاہتے تھے۔

دونوں نے انیس جون کوامریکی ریاست انڈیانا کے پلین فیلڈ سے اپنا سفر شروع کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں