کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب

24 جولائ 2014

دولت مشترکہ کھیلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب نے گلاسگو کے آسمانوں پر قوس و قزح کے رنگ سجا دیئے، ملکہ ایلزبتھ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں جبکہ قومی لباس میں ملبوس پاکستانی دستہ تقریب میں مرکز نگاہ بنا رہا۔

تقریب کا باقاعدہ افتتاح دولت مشترکہ کی سربراہ اور برطانیہ کی ملکہ ایلزبتھ نےکیا — اے ایف پی فوٹو

افتتاحی تقریب سلٹک پارک میں ہوئی جس میں دو ہزار افراد نے حصہ لیا — اے ایف پی فوٹو

اسکاٹ لینڈ کے پہلے وزیر ایلکس  سیلمنڈ کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے — اے ایف پی فوٹو

افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں کی پریڈ کے لیے خاص طور پر ایک سٹیج بنایا گیا — اے پی فوٹو

قومی لباس میں ملبوس پاکستان کا اکسٹھ رکنی دستہ تقریب میں مرکز نگاہ بنا رہا — اے ایف پی فوٹو

آج تک ہونے والے ان مقابلوں میں آسٹریلیا کی ٹیم 803 سونے کے تمغوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے— اے ایف پی فوٹو

اسکاٹ لینڈ کے سب سے بڑے شہر گلاسگو میں بیسویں کامن ویلتھ گیمز کا سب سے بڑا میلہ سجایا گیا ہے — اے ایف پی فوٹو

افتتاحی تقریب میں دو ہزار سے زائد فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس میں اسکاٹ لینڈ کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا تھا — اے ایف پی فوٹو

اس کمپلیکس پر سنہ 2009 میں کام شروع ہوا تھا جو اس سال جنوری میں اپنے طے شدہ وقت سے پہلے ہی مکمل ہو گیا — رائٹرز فوٹو

رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں اکہتر ممالک کے چھ ہزار سے زائد اتھیلٹیس نے شرکت کی — اے ایف پی فوٹو

دولت مشترکہ کھیلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کو دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد نے دیکھا — رائٹرز فوٹو

اس موقع پر ایئر شو کا بھی مظاہرہ کیا گیا — رائٹرز فوٹو

گلوکار روڈ سٹورٹ کی پرفامنس نے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا — اے پی فوٹو

پاکستان نے اب تک دولتِ مشترکہ کھیلوں کے مقابلوں میں مجموعی طور پر 24 طلائی تمغے حاصل کیے ہیں جن میں سے 20 طلائی تمغے کشتی میں ملے ہیں — رائٹرز فوٹو

تین اگست تک جاری رہنے والے کھیلوں کے ان مقابلوں میں دو سو اکسٹھ تمغوں کے حصول کے لیے اکہتر ممالک کے چھ ہزار سے زائد اتھیلیٹس اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے — اے پی فوٹو