پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان کے پرسنل سیکرٹری کو قتل کردیا۔

ڈان نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ مقتول بسم اللہ رنگ روڈ تاج آباد کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

متقول بسم اللہ کے بھائی قسمت خان کی مدیعت میں تھانہ پشتخرہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں