بچوں کی شادیوں کا مسئلہ پاکستان میں صدیوں پرانا ہے اور اکسیویں صدی میں بھی اوسطاً ایک ہزار ایسی بے جوڑ شادیاں منعقد ہوتی ہیں اور اسی مسئلے کو اٹھایا گیا ہے فلم 'دختر' میں۔

فارسی میں دختر بیٹی کو کہتے ہیں اور دختر کی کہانی کا تانا بانا بھی ماں بیٹی کے گہرے اور اٹوٹ رشتے کے گرد بنایا گیا ہے، جس میں عورتوں کے ایثار اور قربانیوں کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

’دختر‘ کہانی ہے ایسی ماں بیٹی کی جو قدیم روایات کے خلاف اٹھ کھڑی ہوتی ہیں اور اس کی قیمت انہیں اپنے علاقے سے بے دخلی کی صورت میں چکانی پڑتی ہے۔ ان کو محفوظ مقام تک پہنچانے کی ذمہ داری کچھ ٹال مٹول کے بعد اٹھاتا ہے ایک ٹرک ڈرائیور۔ جذباتی اتار چڑھاوٴ اور ایکشن سے سجی ’دختر‘ کی شوٹنگ گلگت، سکردو، ہنزہ، اور لاہور میں کی گئی ہے۔

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ

اداکار سمیعہ ممتاز اور محب مرزا کی فلم 'دختر' یوم آزادی پر ریلیز ہوگی جسے سنسر کر دیا گیا ہے۔ فلم میں کام کرنے والے دیگر فنکاروں میں آصف خان،عجب گل، عدنان شاہ ٹیپو، عمیر رانا اور ثمینہ احمد شامل ہیں۔

سمیعہ ممتاز تھیٹر اور ٹی وی کی معروف اداکار ہیں جنھوں نے ٹریلر میں اپنی اداکاری سے سب کو متاثر کیا ہے۔

صالحہ عارف نے دس سالہ بچی زینت کا کردار ادا کیا ہے جس کی شادی طور خان سے ہو جاتی ہے جو اس سے بھی بہت بڑا ہوتا ہے۔ ‘

حال ہی میں فلم 'دختر' کا ٹائٹل ٹریک جاری کیا گیا، یہ ایک قوالی ہے جسے راحت فتح علی خان نے پڑھا ہے۔ جو ساؤنڈ ٹریک کی شکل میں فلم کا حصہ ہے جبکہ اس پر وڈیو بنانے کا کام بھی ہو رہا ہے جو امانت علی کر رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں