قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رائیونڈ آپریشن میں ہلاک مبینہ دہشتگردوں کے سرغنہ مولوی اسحاق کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

خیال رہے کہ سترہ جولائی کو لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف دس گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں دو شدت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد سے اب تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف شہروں سے 19 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان افراد کو رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، اسلام آباد، اوکاڑہ اور لاہور سے حراست میں لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اوکاڑہ کے حجرہ شاہ مقیم میں کارروائی کرکے رائیونڈ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنیوالے گروہ کے سرغنہ مولوی اسحاق کو گرفتار کرلیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں