نئی دہلی: جنوبی ہندوستان میں ایک سکول بس، مسافر ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 بچے ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد پچیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہندوستان کی جنوبی ریاست تلنگانا میں پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 12 بچے ہلاک ہوگئے۔

مذکورہ بس میں تقریباً اڑتیس بچے سوار تھے۔

ایک سینیئر پولسی افسر نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 'حادثے کے نتیجے میں 12 بچے اور بس ڈرائیور ہلاک ہو چکے ہیں'۔

جبکہ ریلوے ذرئع نے پچیس طلبا کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ساؤتھ سینٹرل ریلوے کے ترجمان کے سامبا سیوا راؤ کے مطابق ' ٹرین نے حیدرآباد سے باسٹھ کلومیٹر کے فاصلے پرگاؤں مسائیپٹ میں ایک ریلوے کراسنگ کے قریب بس کو ٹکر ماری'۔

مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔

اے ایف پی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی اسکول بس توپران کے قریبی قصبے میں ککاتیہ ٹیکنو سکول کے بچوں کو لے جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

تبصرے (0) بند ہیں