لندن : زندگی میں چند سادہ سی تبدیلیاں مختلف امراض سے تحفظ دیکر عمر کو طویل بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہ بات سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

زیورخ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی زندگی میں 4 عام تبدیلیاں لائے اور ان پر عملدرآمد جاری رکھے اس کے غیرصحت مند طرز زندگی گزارنے والے فرد کے مقابلے میں 10 عمر زائد زندہ رہنے کے امکانات ہوتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق پھلوں کا استعمال، متحرک رہنا، الکحل سے گریز اور تمباکو نوشی کی عادت ترک دینے سے طویل عمر کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کی قائد ایوا مارٹن ڈائنر کا کہنا ہے کہ صحت مند طرز زندگی آپ کو موجودہ عمر سے 10 سال کم عمر دکھاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 65 سال کی عمر میں تمباکو نوشی کرنے والا، ورزش سے دور اور پھلوں کو نہ کھانے والے فرد کے اگلے 10 سال تک زندہ رہنے کے امکانات صرف 35 فیصد ہوتے ہیں، جبکہ اوپر دیئے گئے 4 اصولوں پر عمل کرنے والے شخص میں یہ امکان 67 فیصد ہوتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں