کوئٹہ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار ہلاک

25 جولائ 2014
فائل فوٹو اے ایف پی—۔
فائل فوٹو اے ایف پی—۔

کوئٹہ :صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل منیر احمد اور کانسٹیبل نجیب اللہ پوسٹ آفس پر اپنی ڈیوٹی دینے کے لیے جارہے تھے کہ سریاب روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اُن پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دَم توڑ گئے۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق ملزمان اپنے ساتھ پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی لے گئے ہیں۔

تفصیلات بشکریہ خلیل احمد، نمائندہ ڈان نیوز

تبصرے (0) بند ہیں