سڑکوں پر پلنے والے بچوں کی داستان

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2014

گندگی کے ڈھیروں پر کچرا چننے والے بچوں کی تعداد میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایک طرف بچے سکول جارہے ہوتے ہیں تو دوسری جانب اسی معاشرے میں رہنے والے یہ بچے ہاتھوں میں بوریاں اٹھائے ہوئے کوڑے کے ڈھیروں پر کچرا چننے میں مصروف نظر آتے ہیں، زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم یہ بچے شاید سکول کے نام سے بھی ناواقف ہیں۔

اپنے پیٹ کی بھوک مٹانے کے لیئے یہ بچے گلا سڑا ہوا پھل کھاتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں اور موسم کی سرد و گرم سختیوں کو برادشت کرتے دن بھر کچرا اکھٹا کرنے کے بعد کباڑ خانوں پر فروخت کر کے اپنے گھروں کو لوٹتے ہیں۔

آغا بھی ایسا ہی ایک بچہ ہے جو اپنی روز مرہ زندگی کو ایسی ہی مشکلات سے گزارتا ہے، اس حوالے سے وہ کیسا محسوس کرتا ہے اور اپنی زندگی میں کیا تندیلی چاہتا ہے اس وڈیو میں وہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہے۔

برطانیہ کی دی رائل سوسائٹی آف آرٹس ایند کامرس نے آر ایس اے پاکستان کالنگ کو متعارف کرایا تھا اور فلم بنانے کا مقصد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہے۔