کراچی: الیکشن ٹریبونل نے کراچی کے حلقے پی ایس 114 میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے حلقہ محمودآباد پی ایس 114 میں مسلم لیگ (ن) کے عرفان اللہ مروت کی کامیابی کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رؤف صدیقی نے چیلنج کرکے اُن کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

پی ایس 114 سے سابق صدر غلام اسحاق خان کے داماد اور مسلم لیگ نواز کے رہنما عرفان اللہ خان مروت کو کامیاب قرار پائے تھے اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امیدوار رؤف صدیقی کو سات ہزار ووٹوں کے فرق سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رؤف صدیقی نے الزام عائد کیا تھا کہ مروت نے حلقے کے پولنگ اسٹاف کو یرغمال بنا کر انتخابات میں دھاندلی کرتے ہوئے انتخابی ضابطوں اور قوانین کی شدید خلاف ورزی کی۔

ایم کیو ایم رہنما کی اس شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن ٹریبونل نے نادرا کو ہدایت کی تھی کہ وہ پی ایس- 114 کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کرے۔

تبصرے (0) بند ہیں