یہ مواد ہمارے اسپانسر کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اسپانسر مواد کیا ہے؟


میڈیا میں ایک بڑا اور وسیع خلاءنظر آنے لگتا ہے جب پاکستان کی ترقی کرتی ٹیکنالوجی صنعت پر براہ راست تحریری رپورٹ کی بات ہوتی ہے۔

ٹھیک ہے کہ مجھے معمول کے مطابق خبروں کی مقدار ملتی ہے متعدد فورمز اور جریدے تازہ ترین ٹرین اور بڑے اسٹارٹ اپ کی مناسب کوریج کرتے رہتے ہیں۔

مگر مجھے جو چیز گم نظر آتی ہے وہ ہے بلاگرز کی آواز، ایک سرگرم جگہ جہاں توسیع پاتی مقامی صنعت کے باہری چہرے پر تبصروں کی بجائے اندر چلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے، اس حوالے سے واحد مقامی بلاگ پرو پاکستانی ڈاٹ پی کے ہی کام کررہا تھا۔

خیر اب یہ صورتحال باقی نہیں رہی کیونکہ پاک وائرڈ ڈاٹ کام اس خلاءکو پر کررہا ہے۔

مالکان کا کہنا ہے کہ پاک وائرڈ مکمل طور پر کاروبار، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ کلچر کے لیے کام کررہی ہے، پاکستان میں اگر آپ ای کامرس، ٹیلی کمیونیکشن یا عام کاروبار اور ٹیکنالوجی کی پیشرفت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ پاک وائرڈ ڈاٹ کام کو پسند کئے بغیر نہیں رہیں گے۔ پاک وائرڈ حال ہی میں یعنی 2014ء میں ہی متعارف ہوئی ہے، اگرچہ یہاں آنے والوں کے تبصروں کو مکمل طور پر موقع نہیں ملتا مگر وہاں کافی صحت مندانہ مواد اور بہت کچھ ضرور موجود ہے۔

اس سائٹ کا ڈیزائن بہت صاف ستھرا ہے اور مالکان اسے اشتہارات سے پاک رکھتے ہیں(کم از کم ابھی تو ایسا ہی ہے) جو کہ کافی متاثر کن ہے، کچھ وقت دیکھنا ہوگا کہ وہ کمائی کے لیے کیا حکمت عملی اپناتے ہیں۔

سائٹ کا مواد مختلف موضوعات کے مضامین کا اچھا امتزاج ہے، یہاں ہر چیز جیسے اپلیکشنز سے لے کر آپریٹنگ سسٹز تک سب پر تفصیلی ٹیکینکل ری ویوز بھی موجود ہیں، متعدد پاکستانی کاروباری منصوبوں اور اسٹارٹ اپ کے بارے میں گہرائی میں جاکر کئے جانے والے تجزیے بھی اس کا حصہ ہیں۔

یہاں سافٹ ویئرز یا کمپنیوں کے بارے میں رہنمائی اور وسائل کے بارے میں بھی جانا جاسکتا ہے، اس صنعت کے بہترین حصوں سمیت کون اور کیا دیکھنے کے قابل ہے وغیرہ کے بارے میں بھی جانا جاسکتا ہے۔

اسی طرح ملکی انفارمیشن شعبے کے بارے میں طویل فیچرز سمیت بڑے کھلاڑیوں اور عنقریب ہونے والے یا حال ہی میں ہونے والے ایونٹس (جیسے ڈیجیٹل یوتھ سمٹ 2014ء) اور توسیعی عوامل (جیسے تھری / فور جی سروسز وغیرہ) کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

اور یہ صرف موضوعات تک ہی محدود نہیں، اس کی پوسٹس کا جائزہ لیا جائے جیسے یو ٹیوب کے بارے میں آپ کوکیا جاننا چاہئے یا آنڈروئیڈ بمقابلہ آئی او ایس کا موازنہ وغیرہ، اور آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اس بارے میں غیرجانبدار ہوکر بہترین اور متعلقہ حصوں کو ہی تحریر کیا گیا ہے۔

اسی طرح میں نے مقامی کاروبار کو کور کرنے والی رپورٹس کو بھی بہترین پایا ہے، جن میں کمپنیوں کے درمیان مقابلے پر مناسب معلوماتی تبصرے کئے گئے ہیں،میرے خیال میں پاک وائرڈ کے پاس اچھے مصنفین موجود ہیں، سائٹ کے اپنے الفاظ میں لکھنے والوں کی ٹیم جن میں مقامی اور بین الاقوامی مصنفین شامل ہیں، جو مستند ویب سائٹس جیسے لائف ہیک ڈاٹ او آرجی اور ہفنگٹن پوسٹ کے لیے بھی لکھتے ہیں۔

اور ٹیکنالوجی سے متعلق یہ عملہ تخلیقی اور تحریک دینے والے کام جیسے یہ تحریر جو میرے خیال میں بہت اچھی لکھی گئی ہے پاکستان کی پندرہ اثر انگیز خواتین کی تلاش میں رہتا ہے۔

کہا جاسکتا ہے کہ یہ ویب سائٹ نئی ہے تو اس لئے وہ درست فارمولے کی تلاش میں سرگرداں ہے۔

مجھے جو چیز اس کے نیوز سیکشن میں بے جوڑ نظر آئی وہ چودہ مئی کو اپ لوڈ کی جانے والی آخری خبر تھی، جس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس میں آسانی سے ہاتھ آجانے والے مواد کا حصہ بڑھ رہا ہے، نئے سافٹ ویئرز اپ ڈیٹس پر پہلے ری ویوز وغیرہ کا حصہ خبروں اور معلومات کے حاصل شدہ مواد سے زیادہ ہے، ویب پروفیشنلز کے انٹرویوز کو معمول بنانا مختلف انداز سے نیوز کو کور کرنے اور اس صنعت کی سمت سے آگاہ کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

میرے خیال پاک وائرڈ کمپنیوں اور آن لائن پروفیشنلز کے لیے معلومات کاذخیرہ بننے کی جانب درست سمت میں بڑھ رہی ہے اور ہاں ایسے اس شعبے میں دلچسپی رکھنے والے عام قارئین کے لیے بہترین سائٹ سمجھی جاسکتی ہے۔

سائٹ کے مختلف حصوں میں کلک کرنے کے دوران میں نے دو مخصوص ٹیبز کو نوٹس کیا، ایک میں ایلینز جیسی بے شمار اصطلاحات کی تشریحات جو ویب اور سافٹ ویئر صنعت کے بارے تھی۔

دوسرا ٹیسٹ جس کا نام اسٹارٹ اپ ریسورسز تھا، جس میں ایسے آن لائن مقامات کا بہت عمدگی سے جمع کردہ وسیع ڈیٹا بیس کا احاطہ کیا گیا تھا جہاں کاروبارہ مالکان اور کمپنیاں اپنے سامنے آنے والے کسی بھی سوال کا جواب تلاش کرسکتے ہیں۔

وہاں ایسی ویب سائٹس کی ایک فہرست بھی موجود ہے جو کسی ترقی کرتی کمپنی کے لیے معروف اسٹارٹ اپ کا ہی ذکر نہیں جو کرتے جو فنڈنگ کے ممکنہ ذرائع سے متعلق نہیں بلکہ اس میں آپ کے کاروبار کے مالیاتی اورمارکیٹنگ شعبوں، کاروبار کی منصوبہ بندیکے وسائل اور اسے شروع کرنے سے متعلق اچھے ٹولز کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

ابھی تو یہ ویب سائٹ نئی اور صافنظر آئی ہے جس میں بہت کم تعداد میں ٹیبز اور کارآمد مضامین کا مجموعہ موجود ہے، ہم اس بات کا انتظار اور دیکھنا ہوگا وہ اس وقت حالات سے کیسے نمٹتے ہیں جب ٹریفک اور بڑے اور تیزی سے آنے والے مواد کا سامنا ہوگا۔

مجھے توقع ہے کہ یہ سائٹ صاف رہے گی اور یہاں نیوی گیشن آسان ہوگی، میں ہرصفحے میں ویجیٹ کو دیکھنا پسند کروں گی جس میں ویب سائٹس یا سافٹ ویئرز کے حال ہی میں کئے جانے والے ری ویوز کی چھوٹی سی فہرست ریٹنگ کے ساتھ دی گئی ہو۔

جیسے جیسے مختلف النوع مواد بڑھے گا تو پاک وائرڈ کو اپنے مواد کو اسٹارٹ پا یا سومل سے ہٹ کر زیادہ واضح درجات میں ری گروپ کرنا پڑے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ مختلف اقوال اور ٹیکنالوجی کو جداگانہ سیکشنز کا حصہ بنانا ہوگا، ایک اور چیز جو میں دیکھنا چاہوں گی وہ نئے مضامین کو آسانی سے ہوم پیج پرپہلے کلک پر دیکھے جانے کی سہولت ہوگی۔

پاک وائرڈ ڈاٹ کام مقامی ٹیکنالوجی کوریج میں ایک قابل اور طویل عرصے انتظار کی جانے وای ویب سائٹ تھی کیونکہ یہ اس صنعت کی موجودہ ترقی کے باوجود مشکلات کا شکار ہے۔

سائٹ کے مالک حسن سلیم ایک کامیاب اور تجربہ کار ویب پروفیشنل اور کاروباری منتظم ہے جو بہترین خیالات کے حامل ہے، یہ ویب سائٹ ٹیکنالوجی اور مقامی صنعت کے بارے میں ایک طاقتور ون اسٹاپ ذرائع بننے کے قابل ہے۔


یہ مواد ہمارے اسپانسر کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اسپانسر مواد کیا ہے؟


ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں