اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو آئین کے آرٹیکل دو سو پینتالیس کے تحت یکم اگست سے تین ماہ کے لیے فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں آئین کے آرٹیکل 245 کی ریکوزیشن کردی گئی ہے، اس آرٹیکل کے تحت اسلام آباد فوج کے حوالے کردیا جائیگا،

انہوں نے کہا کہ یکم اگست سے تین ماہ کے لیے فوج کو اختیارات دیے گئے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ سے متعلق ڈی سی اسلام آباد کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہونے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائیگا۔

)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا۔

۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہو گا۔۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Khuram Murad Jul 25, 2014 05:26pm
اب تو ثابت ہو گیا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ واقعی دھاندلی ہوئی ہے کیونکہ بجائے اس ایشو پہ بات کرنے کے حکمران ٹولہ آئیں بائیں شائیں کرتا دیکھائی دیتا ہے۔
suhail yusuf Jul 25, 2014 10:31pm
1. اسی لئے میں وزیرِ موصوف کو (صرف اسلام آباد کا وزیرِ داخلہ ) کہتا ہوں۔ انہیں صرف دارالحکومت کی فکر ہے اور بس۔ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے لیکن شاید انہوں نے ایک مرتبہ بھی وہاں کا دورہ نہیں کیا ۔ دورے سے یاد آیا کہ یہ بھی ایک دلچسپ مضمون ہوگا کہ گزشتہ پندرہ برس میں یہ دیکھا جائے کہ کتنے وفاقی وزیروں، وزرائے اعظم اور صدر نے کوئٹہ یا بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔ وہاں کے لوگوں کا حال پوچھا ہے اور ان سے کہا ہے کہ آپ زندہ بھی ہو یا نہیں۔ سندھ کے دیہاتی علاقوں میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہیں لیکن سندھ کے وزرا کے قلمدان ،کراچی ٹول پلازہ پر ختم ہوجاتے ہیں۔ اندرونِ سندھ میں ہزاروں بچے بھوک اور خسرے سے تڑپ تڑپ کرکے مر گئے۔ وزیرِ صحت سیکریٹریٹ سے بھی باہر نہیں آئے۔