لاہور:سینئر صحافی مجید نظامی سپرد خاک

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2014
مجید نظامی۔ — تصویر بشکریہ دی نیشن
مجید نظامی۔ — تصویر بشکریہ دی نیشن

لاہور: معروف سینئر صحافی اور نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر- ان -چیف مجید نظامی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

مجید نظامی کی نماز جنازہ ہفتے کو 9 بجے باغ جناح میں ادا کی گئی اوراُنھیں میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں وزیر اعلی پنجاب اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

وہ پچھلے تین ہفتوں سے دل کی تکلیف کے باعث لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

ہسپتال ذرائع نے جمعرات کو بتایا تھا کہ مجید نظامی کو سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ونٹیلیٹر پر ڈال دیا گیا۔

تاہم، نظامی کے اہل خانہ نے بتایا تھا کہ ان کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

تین اپریل 1928کو سانگلہ ہل میں پیدا ہونے والے سینئر صحافی مجید نظامی نے چھیاسی سال کی عمر میں وفات پائی ۔ وہ چوہتر سال تک شعبہ صحافت سے منسلک رہے۔

اُن کی صحافتی خدمات بے شمار ہیں، جنھیں مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مجید نظامی کے انتقال سےصحافت کاایک تاریخ ساز عہد ختم ہوگیا ہے ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بھی مجید نظامی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں