ناروے: شامی شدت پسندوں کے حملوں کا خطرہ

26 جولائ 2014
ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کا ایک گروہ شام سے روانہ ہو چکا ہے، جس کا ہدف مغرب اور ناروے ہیں—۔فوٹو اے ایف پی
ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کا ایک گروہ شام سے روانہ ہو چکا ہے، جس کا ہدف مغرب اور ناروے ہیں—۔فوٹو اے ایف پی

اوسلو: ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ شام میں موجود مسلمان شدت پسندوں کا ایک گروہ ناروے پر حملہ کرنے کی تیاریاں کررہا ہے۔

پولیس کے انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے جمعرات کو آئندہ چند دنوں میں ملک میں متوقع حملوں کی اطلاعات کے بعد ناروے پولیس کی بھاری نفری ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشنوں اور دیگر حساس مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔

پولیس سیکیورٹی سروس کے چیف اینالسٹ جان فجی ہوف مین نے جمعے کو ٹی وی ٹو کو اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ہمیں اطلاع ملی ہے کہ جنگجوؤں کا ایک گروہ شام سے روانہ ہو چکا ہے، جس کا ہدف مغرب اور ناروے ہیں'۔

پولیس کے مطابق ناروے سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کا ایک مختصر گروہ نارویجین قوم کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے، جن میں سے 50 کے قریب شدت پسند گزشتہ برسوں میں شام منتقل ہو گئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں