جمعة الوداع اور ليلة القدر

26 جولائ 2014

ملک بھر میں رمضان المبارک کی 27 ویں شب روایتی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی، اور جمعة الوداع کے اجتماعات میں بھی نمازیوں کی تعداد عام دنوں کی نسبت زیادہ رہی ، فرزندان اسلام رات بھر مساجد میں اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہے اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگتے رہے۔

اس موقع پر بعض مقامات پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے لوگ اللہ کے حضور رو رو کر اپنے رب کو مناتے رہے — اے پی فوٹو

اس موقع پر تمام مساجد میں پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ ملک کی تمام بڑی مساجد میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے — رائٹرز فوٹو

نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین  سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں — اے پی فوٹو

مساجد میں شب بیداری، ذکر و اذکار، محفل نعت، درود وسلام اور ختم قرآن پاک کی محافل منعقد ہوئیں — آئی این پی فوٹو

کینیا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا ایک منظر — اے پی فوٹو

ترکی کی مساجد میں بھی نمازیوں کی بڑی تعداد اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے عبادات میں مصروف رہی — رائٹرز فوٹو

رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں نماز تراویح میں قرآن مجید کی تکمیل پر جشن نزول قرآن اور لیلة القدر کی عظیم ساعتوں کے سلسلے میں برمنگھم کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ مجالس ، روحانی اجتماعات منعقد کیے گئے — اے ایف پی فوٹو

اس سلسلے میں بڑے اجتماعات میں شب قدر، نزول قرآن، ماہ رمضان المبارک کی فضلیت و برکات اور حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)  کی زندگی پر علمائے کرام نے درس دیا — رائٹرز فوٹو

ویانا میں اسلامک سینٹر میں سب سے بڑا اجتماع ہوا جس میں مختلف ممالک کی مسلم کمیونٹی کے سفارت کاروں نے بھاری تعداد میں شرکت کی — اے پی فوٹو

خواتین کے لیے عبادات کا خصوصی اہتمام کیا گیا — فیصل خان

بنگلہ دیش میں بھی فرزندان اسلام عبادات میں مشغول رہے — اے پی فوٹو

نئی دہلی کی جامع مسجد میں جمعة الوداع کے موقع پر بچوں سمیت نمازیوں کی بڑی تعداد موجود ہے — اے پی فوٹو

علمائے حضرات نے اپنے خطابات میں کہا کہ مسائل سے نجات صرف معافی کے ذریعے ممکن ہے، صرف خاص رحمت الہٰی ہی قوم کی پریشانیوں کو دور کر سکتی ہے — فیصل خان

وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد، لاہور میں بادشاہی مسجد، کراچی میں عبداللہ شاہ غازی اور دیگر اہم مساجد میں بڑی محافل منعقد کی گئیں علمائے کرام نے شب قدر کی فضیلت بیان کی — آئی این پی فوٹو

دوسری جانب بیت المقدس پر اسرائیلی قبضے کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے لاہور سمیت ملک بھر میں یوم القدس جوش و خروش سے منایا گیا — حاذق قادری

سحری سے پہلے لوگوں نے اللہ کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں کیں اور اپنے گناہوں کی معافی مانگی — اے ایف پی فوٹو

مراکش کی مساجد بھی کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں اور مسجدوں کے باہر بھی چاروں اطراف تاحد نگاہ بندگان خدا کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نظر آرہا تھا — اے ایف پی فوٹو