عیدالفطر کی تیاریاں

26 جولائ 2014

عید کی آمد آمد ہے اور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عید کی خریداری بڑے زور و شور سے کی جا رہی ہے۔ عید کی تیاریاں ہوں اور خواتین کی شاپنگ نہ ہو، یہ کیسے ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عید قریب آتے ہی خواتین شاپنگ کی مہم پر نکل کھڑی ہوتی ہیں اور یہ سلسلہ چاند رات تک جاری رہتا ہے۔

کراچی کے ایک بازار میں خواتین عید کی شاپنگ میں مصروف ہیں — اے پی فوٹو

کہا جاتا ہے کہ پورے سال کی نسبت درزیوں کی عید کے دوران چاندی ہو جاتی ہے لیکن اس بار وہ بھی رونا روتے نظر آتے ہیں کہ ریڈی میٹ کپڑوں کی وجہ سے ان کی آمدنی پر اثر پڑا ہے — آئی این پی فوٹو

لاہور کی ایک بوتیک میں خواتین اپنی پسند کے لباس کا انتخاب کر رہی ہیں — آئی این پی فوٹو

عید کی بات ہو تو عید کارڈ بھی لازمی ذہن میں آتے ہیں ویسے تو آج کل انٹرنیٹ پر ہی ایک دوسرے کو مبارکباد دے دی جاتی ہے لیکن کچھ لوگ اب بھی پرانی رسومات جاری رکھے ہوئے ہیں — آن لائن فوٹو

حیدر آباد میں عید کی آمد کے پیش نظر دن رات چوڑیوں کے کارخانوں میں کام کیا جا رہا ہے — آن لائن فوٹو

پشاور کی ایک مارکیٹ میں یہ دکاندار گاہکوں کے منتطر ہیں جہاں لوگ عموماً گفٹ پیک کروانے آتے ہیں — آئی این پی فوٹو

یہ بچے اپنے والد کے ساتھ پشاوری جوتیاں خریدنے میں مصروف ہیں — آئی این پی فوٹو

خواتین کا تو یوں کہیں چاند رات تک تیاری کا سلسلہ جاری ہی رہتا ہے جبکہ مرد حضرات اس دوران بچوں کی ڈیوٹیاں سنبھالتے نظر آتے ہیں — آئی این پی فوٹو

اس بار مارکیٹس میں پرسوں کی بھی نئی ورائٹیاں متعارف کروائی گئی ہیں جو مرکز نگاہ بنی ہوئی ہیں — آئی این پی فوٹو

جب سوٹ مختلف رنگوں میں ہوں تو لازمی سی بات ہے کہ جیولری بھی میچنگ کی ہی ہونی چاہئے — آئی این پی فوٹو

یہ خاتون گارمینٹس شاپ میں چھوٹے بچوں کے ملبوسات کی خریداری کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں — اے پی فوٹو

اس بار لانگ شرٹس کا رجحان کافی دیکھا جا رہا ہے جو ہر رنگ اور ہر طرح کے کپڑے میں خوبصورت اسٹائل میں موجود ہیں جس سے درزیوں کے کاروبار پر اثر پڑا ہے   — اے پی فوٹو

جیولری کے نیو ڈیزائن بھی خاص عید کی مناسبت سے تیار کروائے گئے ہیں — آئی این پی فوٹو

سلیپر ہو ہیل یا پھر شوز ہر چیز میچنگ کی خریدنا صنف نازک کی ذات کا ایک اہم حصہ ہے — اے ایف پی فوٹو

یہ خاتون اپنی بچیوں کے ساتھ جیولری شاپ پر خریداری کرنے میں مگن ہیں — آئی این پی فوٹو

مرد حضرات زیادہ تر مختلف قسم کی بنائی گئی ٹوپیوں کی خریداری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں — اے پی فوٹو

عید کی آمد کے موقع پر خواتین و بچیاں مہندی لگوا رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو