وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں برداشت کا مادہ نہیں، چوہدری نثار سیاسی طور پر چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

کراچی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کوئی سیاسی ذہنیت ہی نہیں، فوج کی بجائے وفاقی وزیر داخلہ سیاسی طور پر چیلنجز کا سامنا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ ن لیگ نے سیاسی طور پر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے جب ہی سابق چیف جسٹس کے بیٹے کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی و بجلی کا بحران سنگین ہوچکا ہے، کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی کمی کا سامنا رہتا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ اس وقت شہر قائد کو یومیہ ساڑھے چار سو ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے، کراچی میں کے فور منصوبہ مکمل ہونے تک پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔

تبصرے (0) بند ہیں