ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث جہاں عام آدمی کو کھانے کے لالے پڑے ہیں وہیں پاکستان جیسے غریب ملک کے امیر وزیراعظم ہر ماہ لاکھوں روپے صرف جانوروں کی دیکھ بھال کیلئے خرچ کردیتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق رائے ونڈ پیلس میں وزیراعظم نواز شریف کے شوق کیلئے دنیا بھر کے جانوروں کی اعلیٰ نسلیں رکھی گئیں ہیں، جن میں مور، ہرن، چھوٹے قد کے گھوڑے، آسٹریلین بھینسیں، نیل گائے، نایاب طوطے، کبوتر اور دیسی بکرے شامل ہیں۔

حال ہی میں چوبیس لاکھ روپے مالیت کے نایاب نسل کے کتے بھی خریدے گئے ہیں، خاص بات تو یہ ہے کہ ان کی سیکیورٹی کیلئے غریب عوام کے ٹیکس پر تنخواہ لینے والے اکیس پولیس اہلکار رکھے گئے ہیں۔

کچھ ماہ قبل ایک جنگلی بلے نے قمیتی مور پر حملہ کرکے اسے ہڑپ کرلیا تھا ،اس واقعہ کا وزیراعظم نے ازخود نوٹس لے کر ایس پی کی سرزنش کی۔

جس پر پولیس افسر نے جانوروں کی سیکیورٹی پر موجود تین پولیس اہکاروں کو معطل کردیا،اہلکاروں نے چھاپہ مار کر بلے کو حراست میں لیا تو انہیں بخشا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان جانوروں کی دیکھ بھال اور خوراک پر ماہانہ لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں جبکہ بتیس ارکان پر مشتمل عملہ صرف جانوروں کی خدمت کے لیے ہر وقت موجود رہتا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ لوگ یہاں بھوک سے مر رہے ہیں ایسے میں شاہانہ خرچ کرنا وزیراعظم کو زیب نہیں دیتا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (14) بند ہیں

راجہ قنبر Jul 27, 2014 06:21pm
شیر جنگل کا بادشاہ ہے جی انڈے دے یا بچے دے
Naseer Jul 27, 2014 11:09pm
Jub upni pocket sai paisay luga k upna shoak poora kya ja raha hai to kisi ko kya takleef.Ya to sarkari khazanay sai lugaey hon yeh ekhrajat...Ajj kul Dawn bohat pro PTI khubrain buna raha hai.in real words" Pani ch Madhani"
yasir Jul 28, 2014 05:26am
jaisi awam waisa he huqmaran . sharam bhi nahi atti PM sahab ko isii harte kerte howe . allah ka daar hi khatam hoo gya hai .ke kal allah ko jan bhi deni hai .
murtuza ali Jul 28, 2014 09:49am
@murtuza topic : expense on price minister's animals. i say all this kind of expense is waste of money and this is wrong with poor people. take care advance eid mubarak
AMIR Jul 28, 2014 10:24am
کاش کہ نواز شریف عوام کو بھی انہی جانوروں کی طرح سمجھ لیں!
muhammad nawaz khan Jul 28, 2014 12:27pm
Zufiqar jun or fatima bohto asil ppp ka waris han ham bohto khandan ko janteh han ZARDARI sb na ppp ko high jak kya hai *
Sajjad Mahdi Jul 28, 2014 01:06pm
Which breed dogs were imported .I am a member of the Kennel Club of Pakistan and would like to invite the PM to send his dogs in the Dog shows which r held throughout Pakistan and mostly under foreign judges
راضیہ سید Jul 28, 2014 01:37pm
کیا کہنے اس ملک کے حکمرانوں نے کہ جنہوں نے یہاں بھی اپنے گھر میںمعاف کیجیے گا اپنے محل میںایک چڑیا گھر بھی کھول لیا ویسے اتنے وزیروں کی ظفر موج کی موجودگی میں اس کی ضرورت تو نہ تھی کیونکہ وہ سب بھی چڑیا گھر کے جانوروں کی طرح روز ہی لڑتے بھڑتے رہتے ہیں ، ویسے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اسے رائے ونڈ محل کو عوامی دلچسپی کی خاطر کھول دیا جاتا ، اسکی اہم وجوہات یہ تھیں کہ ایک تو عوام کو تفریح کا موقع ملتا ، دوسرایہ معلوم ہوتا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم جانوروں سے بہت پیار کرتے ہیں ، تیسرا عوام کا حق تھا کہ ان کے پیسوں اور ٹیکسوں کی آمدنی سے خریدے ہوئ جنگلی حیات سے وہ بھی مستفید ہوتے ، کیونکہ میاں صاحب پیدا ہوتے ہی تو دولت لیکر نہیں آئے تھے ، ایک اور بات بھی عوام کو پتہ چلتی کہ جناب میاں نواز شریف کو سعودیہ جا کر وہاں رہ کر سارے شوق شیخوں والے ہوگئے ہیں ، اب یہ الگ بات ہے کہ سعودی حکمرانوں کی زیادہ شادیوں والا شوق شہباز شریف اور حمزہ شریف کو زیادہ ہے ، ایک ایسا ملک جہاں غریب کا بچہ بھوکا سو جاتا ہے وہاں چوبیس لاکھ کے کتے منگوائے جاتے ہیں ، وہاں انکی حفاظت پر خوراک پر عوام کا کثیر پیسہ خرچ ہو رہا ہے ، جہاں لوڈ شیڈنگ ہے ، جہاں غربت ہے ، جہاں بے روزگاری ہے ، جہاں معاشی استحصال ہے ، جہاں زنا بالجبر ہے ، جہاں ادمی سے آدمی لڑ رہا ہے صرف ایک پیسے کے لئے وہاں کے وزیر اعظم اتنے بے خبر اور عیاش ہیں ، کیا وہ غریب کا بچہ جو بھوکا سو جاتا ہے اس کتے سے بھی بدتر ہے جن کو نواز شریف پال رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Anwar ul Haq Jul 28, 2014 02:24pm
اسلام میں شاہانہ ٹھاٹھ کفر کے زمرے میں آتے ہیں ،لہٰذا نواز شریف پر مسلم حکمران ہونے کے ناطے فرض ہے کہ اپنی عشرت ترک کرکے غریب عوام کا خیال کرے،اور اپنے ضرورت سے زائد اثاثے قومی خزانے میں جمع کرائے یا عذابِ خداوندی کا انتظار کرے
fartash.ali Jul 28, 2014 07:05pm
@Naseer: اپنی پاکٹ سے تو وہ 5 هزار ٹیکس دیتا ہے اس حساب سے کوئی بلی وغیرہ پال لے کیا خیال ہے
faizoo Jul 28, 2014 08:16pm
Tax returns say to zahir hota hay kay PN saab zakat ki raqam pay guzara kertay hain
Muhammad Usman Ghani Jul 29, 2014 03:52pm
Dawn is starting cheap reporting too. A level it had on exposing issues in a broader way is no where now.
Dr sajid Jul 29, 2014 06:58pm
@Anwar ul Haq: Good i m with you
Sajjad Bhatti Aug 02, 2014 04:59pm
It is the beauty of pak democracy for rulers and people of my country follow Allah cracy.So everything is going in rights direction just wait and give freedom to govt development........