حارث سلیمان کے والد کی تلاش کا کام روک دیا گیا

28 جولائ 2014
حارث اور بابر سلیمان۔ — اے پی فوٹو
حارث اور بابر سلیمان۔ — اے پی فوٹو

پاگو پاگو: امریکی کوسٹ گارڈز نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے پاکستانی نژاد سترہ سالہ پائلٹ حارث سلیمان کے والد کی تلاش کا کام ختم کر دیا۔

حارث اپنے والد بابر سلیمان کے ہمراہ دنیا کے گرد چکر لگانے کا ریکارڈ بنانے کی کوشش کر رہے تھے جب ان کا طیارہ منگل کوامریکن سماؤ کے قریب سمندر میں گر گیا۔

امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے حارث کی لاش حادثہ کے بعد نکال لی گئی تھی لیکن طیارہ میں ان کے ہمراہ موجود بابر لاپتہ تھے۔

ریئر ایڈ مرل کیری تھامس نے اتوار کو ایک جاری بیان میں بتایا کہ 58 سالہ بابر کی تلاش کا کام روکنے کا فیصلہ 'مشکل' تھا۔

جائے حادثہ کے مقام پر ایک میموریل سروس کا بھی منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ حارث سنگل انجن طیارےپر پوری دینا کے گرد چکر لگانے والے سب سے کم عمر پائلٹ کا ریکارڈ بنانے کے خواہش مند تھے۔

ان کے سفر کا ایک مقصد پاکستان میں غریب بچوں کی تعلیم کے لئے فنڈز جمع کرنا بھی تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں