لوئر دیر: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی فورسزکے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے ایک خاتوں ہلاک جبکہ اُس کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

ڈان ڈاٹ کام کے نماٗئندے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک مقامی پراپرٹی ڈیلر اسرارالدین کے گھر پر چھاپہ مارا،جہاں سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دیر اسکاؤٹس کے تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے اسرار الدین کی بیوی ہلاک ہوگئی، جبکہ اُس کے بیٹے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے کے بارے میں متنازعہ رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران اُن پر گھر کے اندر سے فائرنگ کی گئی جبکہ دوسری جانب خاتون کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اُن کی موت سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے باعث ہوئی، جبکہ خاتون کا بیٹا زخمی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

abdulrauf akhtar Jul 28, 2014 07:09pm
Now Media will create nonsense !