لاس اینجلس : آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2014
فوٹو اے ایف پی—۔
فوٹو اے ایف پی—۔

لاس اینجلس: جنوبی کیلیفورنیا کے مشہور ساحل سمندراور گالف کورس میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ 14افراد متاثر ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے پی نے لاس اینجلس کے کورونر لیفٹیننٹ لیری ڈیٹز کے حوالے سے بتایا ہے کہ آسمانی بجلی سے متاثر ہونے والے شخص کو وینس بیچ سے لایا گیا اور ہسپتال میں اُس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

لاس اینجلس فائر کی ترجمان کیتھرائن مائن نے کہا کہ اگر چہ سب لوگ اس آسمانی بجلی سے متاثر نہیں ہوئے تاہم لوگوں کے ذہنوں پر اس کے بہت سے نفیساتی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

یہ بجلی جنوبی کیلیفورنیا میں گزرنے والے ظوفان کے باعث گری۔

ایک عینی شاہد اسٹارٹ آچر نے کہا کہ وہ ساحل سمندر پر والی بال کھیل رہا تھا جب آسمانی بجلی گری۔

آچر کے مطابق ‘ اچانک ہی ایک تیز روشنی چمکی اور مجھے ایسالگا جیسے کسی نے میرے سر کے پچھلے حصے پر مکا مارا ہو ‘ ۔

‘اس بجلی نے میرے جسم کے دائیں حصے کو متاثر کیا اور میں زمین پر گر گیا ، اس دوران میں نے دیکھا کہ ہر شخص نیچے گرا ہوا ہے’۔

لاس اینجلس کے کنٹڑی شیرف ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی سے متاثر ہونے والا چودھواں شخص جنوبی کیلیفورنیا کے جزیرے کیٹالینا کے ایک گالف کورس سے لایا گیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں