دنیا بھر میں عید کا جشن

28 جولائ 2014

سعوی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر آ گیا تھا جس کے بعد آج عید منائی جا رہی ہے۔ نماز فجر کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے اپنے رب کے حضور رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات کی قبولیت کے لئے دعائیں مانگیں۔

امریکا میں زیادہ تر اسلامی تنظیموں اور مساجد نے آج عید منانے کا اعلان کیا ہے جبکہ برطانیہ میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں — اے ایف پی فوٹو

کوالالمپور کی مرکزی مسجد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا جس کی بالائی منزل پر خواتین کی نماز کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا تھا — اے پی فوٹو

عیدالفطر کی تیاریوں کے لئے دنیا بھر کی طرح امریکا اور یورپ میں بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں، ادھر اپنے پیاروں سے دور خلیجی ممالک، مغرب اور یورپ میں بسنے والے پاکستانی بھی اپنی یادوں میں اہل خانہ کو بسائے عید منا رہے ہیں — اے پی فوٹو

دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں مسلمان عیدالفطر روایتی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت کئی خلیجی ریاستیں بھی سعودی عرب کے ساتھ آج عید منارہی ہیں — اے ایف پی فوٹو

غزہ، مغربی کنارے، الخلیل اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی بھی آج عید منا رہے ہیں — اے پی فوٹو

ایک خاتون اپنے بیٹے کی قبر پر رو رہی ہیں جنھیں کہا جاتا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک کیا گیا تھا یہ عید فلسطین کے لیے افسردگی بھری ہے — اے ایف پی فوٹو

ملائشیا میں نماز عید کی ادائیگی کا ایک منظر — اے ایف پی فوٹو

سڈنی میں نماز عید کے اجتماع کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مرد حضرات گلے مل رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

پاکستان میں اس سال بھی دو عیدوں کی روایت برقرار رہی اور آج صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں عید منائی جا رہی ہے — اے پی فوٹو

دنیا کے مخلتف ممالک میں مسلمان ماہِ رمضان کے اختتام پر عیدالفطر منا رہے ہیں — اے پی فوٹو

ملائشیاء کے شہر کوالا لمپور میں رہائش پذیر ایک بنگلہ دیشی مسلمان عیدالفطر کی نماز کے موقع پر دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا — اے ایف پی فوٹو

تھائی لینڈ کے ایک گاؤں میں بڑے افراد چھوٹے بچوں کو عیدی دے رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو