کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مسافر ٹرین بم دھماکے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئی۔

سپریٹنڈنٹ پولیس عمران قریشی نے ڈان ۔ کام کو بتایا کہ پیر کی رات کوئٹہ ایکسپریس کے پہنچنے سے پہلے موسی کالونی میں ایک بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا جبکہ دو زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد ٹرین کو شہر سے باہر ہی روک لیا گیا۔ قریشی کے مطابق اگر ٹرین دھماکے کی زد میں آ جاتی تو جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کارپس کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم پولیس نے واقعہ میں علیحدگی پسند بلوچوں کے ملوث ہونے پر شبہ ظاہر کیا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں