ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان کا ہندوستان میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور وہ اس کا کریڈٹ اپنی 'خوبصورت' ساتھی اداکار سونم کپور کو دیتے ہیں۔

ہندوستان میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران فواد نے کہا کہ سونم ایک بہت اچھی خاتون ہیں اور مجھے ان کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا، سیٹس کا ماحول بالکل گھر جیسا تھا اور مجھے کسی بھی مرحلے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے سیٹ پر لوگوں سے رابطے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوا اور اس کا کریڈٹ سونم کو ہی جاتا ہے۔

فواد نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ سونم پاکستان کا دورہ کریں خاص طور سندھ کا جو ان کے خاندان کا آبائی علاقہ بھی ہے۔

فواد نے کہا کہ مجھے سونم کو پاکستان گھما کر بہت خوشی ہوگی اور میرے خیال میں یہ ہمارے لئے اچھا موقع ہے کیونکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ جب آپ کسی اور ملک جا سکیں۔

اس فلم کے پروڈیوسرز سونم کپور کے والد انیل کپور اور بہن ریہا کپور اور سدہاتھ رائے کپور ہیں جبکہ ہدایت کاری کے فرائض کوئک گن مورگن کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے ہدایت کار ششنکا گھوش نے سر انجام دیئے ہیں۔

فلم 'خوبصورت' 19 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی جس میں سونم کے مدِ مقابل پاکستانی اداکار فواد خان جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں کرن کھیر، رتنا پاٹھک اور ادیتی راؤ حیدری شامل ہیں۔

سونم کپور کی فلم 'خوبصورت' 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم خوبصورت کا ریمیک ہے، جس میں راکیش روشن اور ریکھا مرکزی کرداروں میں شامل تھے۔

اس موقع پر سونم کپور نے کہا کہ خوبصورت میں ریکھا نے جو کردار نبھایا، وہ فلم کے ریمیک میں اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتیں۔

دوسری جانب فواد خان نے کہا ہے کہ ان کی یہ فلم بولی وڈ میں اچھوتی ثابت ہوگی، جسے رواں سال 19 ستمبر کو ریلیز کیا جا رہا ہے۔

بشکریہ انڈین ایکسپریس

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Nadeem Jul 29, 2014 10:07am
Actor and Jamate e Islami have no boundaries. Patriotism is only for common people other Miyan Nawaz Sharrif have a huge investments in India. In Pakistan they have huge Investments like Geo. No one is there for acountibilty......