عید مبارک پاکستان

29 جولائ 2014

پوری دنیا کی طرح پاکستان بھر میں عید کے تہوار نے خوشیوں کے رنگ بکھیر دئیے ہیں۔ پاکستان کے عام افراد بھی اس تہوار کو خاص انداز سے مناتے ہیں۔

ملک کے قبائلی علاقوں، صوبہ خبیر پختیون خوا کے بعض شہروں کے علاوہ، مشرقِ وسطیٰ، مشرقِ بعید اور دیگر مغربی ممالک میں آباد مسلمانوں نے پیر کو عیدالفطر منائی تھی۔

عید کی نماز ادا کرنے کے بعد فرزندان اسلام ایک دوسرے کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں — اے ایف پی فوٹو

عید کے اجتماعات کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت اتنظامات کیے گئے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی تھی — اے ایف پی فوٹو

وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ملک کی سب سے بڑی شاہ فیصل مسجد میں ہوا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے — اے ایف پی فوٹو

عیدالفطر یا میٹھی عید پر روایتی مٹھائیاں بھی ایک اہم سوغات کا درجہ رکھتی ہیں، ایک شخص دکان پر اپنے گاہک کے لئے مٹھائی اٹھا رہا ہے — آن لائن فوٹو

لاہور میں واقع بادشاہی مسجد میں خواتین بھی نمازِ عید ادا کر رہی ہیں۔ اے ایف پی فوٹو

نماز فجر کے بعد ملک بھر میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں — اے ایف پی فوٹو

خواتین عید کی مناسبت سے  روایتی پکوانوں کا بھی اہتمام کرتی ہیں — اے ایف پی فوٹو

عید کی نماز ادا کرنے کے بعد لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کا رخ کرتے ہیں اور فاتحہ خوانی کی جاتی ہے — رائٹرز فوٹو

لاہور کا مرکزی اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا جہاں دیگر لوگوں کے علاوہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے بھی نماز عید ادا کی — اے ایف پی فوٹو

عید کی تیاریوں کو آخری تڑکا لگانے کیلئے شہریوں نے چاند رات کو بازاروں کا رخ کیا — آن لائن فوٹو

عید کے موقع پر عوام خصوصاً بچوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے جن کا سب سے پسندیدہ شوق عیدی وصول کرنا ہوتا ہے — اے ایف پی فوٹو

عید کے موقع پر ایک غبارہ فروش رنگ برنگی غباروں کے ساتھ ۔ اے ایف پی فوٹو

ہندوستان میں بھی عیدالفطر روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے — رائٹرز فوٹو