عید کی خوشیوں میں بولی وڈ شامل

29 جولائ 2014

عید کی خوشیوں میں بولی وڈ کے ستارے بھی شامل ہوگئے، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سوناکشی سنہا، کرن جوہر سمیت سب ہی فلمی ستاروں نے پوری امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد دی۔

امیتابھ بچن نے عید کارڈ کے ساتھ پوری مسلم برادری کو عید کی مبارکباد دی اور دعا دی کہ عید سب کیلئے امن اور خوشیاں لے کر آئے — اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ فلم میکر کرن جوہر نے ہندوستان سمیت تمام دنیا کے مسلمانوں کو عید مبارک کہا اور امن و محبت کا پیغام دیا — اے ایف پی فوٹو

انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ  عید کی خوشیوں میں ہر ایک کو شامل کرنا چاہیئے کسی کو کم تر یا  بالاتر نہیں سمجھیں — اے ایف پی فوٹو

جوہی چاولہ نے بھی عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا — اے ایف پی فوٹو

ابھیشیک بچن نے کہا سب کو عید مبارک اور ساتھ ہی خوشیوں اور امن کا پیغام دیا — اے ایف پی فوٹو

حالیہ فلم 'ایک ولن' سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے سدھارتھ ملہوترا کا کہنا ہے کہ یہ عید ان کے لیے بے حد خوشی کا باعث بنی ہے — اے ایف پی فوٹو

بولی وڈ کی ہاٹ گرل بپاشا باسو بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ عید کی خوشیوں میں شریک ہیں — اے ایف پی فوٹو

شاہ رخ خان نے بھی مداحوں کو عید مبارک کے علاوہ کہا کہ ان کا بس اتنا سا خواب ہے کہ اللہ ہمیں امن اور خوشیوں سے نوازے — اے ایف پی فوٹو

اداکار رتیش دیش مُکھ نے عید کی مبارک دینے کے علاوہ بتایا کہ آج انہوں نے عید کے حوالے سے ہی سین عکس بند کرایا ہے — اے ایف پی فوٹو

سوناکشی سنہا نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ضرورت مند افراد کو بھی اپنی خوشیوں کا حصہ بنائیں — اے ایف پی فوٹو

ارباز خان اپنی فیملی کے ہمراہ عید منا رہے ہیں اور ان کے نزدیک عید خوشیوں کا تہوار ہے — اے ایف پی فوٹو