لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے 14 اگست کے لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا اعلان کریں گے۔

ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پارٹی ارکان طارق جاوید ،قاسم علی رضا سید مصطفی عزیزآباد ی نے دعویٰ کیا کہ انہیں باثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان 14اگست کے اپنے احتجاجی دھرنے کو بہت جلد موخر کرنے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس بات میں 100فیصد صداقت ہے تو یہ اطلاعات ملک کے لئے خوش آئند ہو گی۔

تینوں رہنماؤں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی ہے ملک کی موجودہ نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی برد باری پر مبنی فیصلے کریں اور فی الحال دھرنوں اور احتجاجی طر ز عمل کو اپنانے سے حتی المقدور اجتناب کریں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے چودہ اگست کو اسلام آباد میں ملین مارچ کے انعقاد کا اعلان کر رکھا ہے۔

گزشتہ روز یعنی پیر کو بنوں میں شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے بے ہونے والے افراد کے ساتھ عید مناتے ہوئے عمران نے ڈان نیوز سے گفتگو میں لانگ مارچ پر حکومت سے ممکنہ ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مارچ ہو کر رہے گا اور ملک کی تاریخ بدل دے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

[email protected] Jul 29, 2014 02:58pm
TOTAL RUBBISH , THERE IS NO CHNCE TO POSTPONE OR ABANDON THIS MARCH , THE ONLY CHANCE IS , IF IMRAN KHAN IS ASSURED IN PUBLIC OF MEETING HIS DEMANDS BY THE GOVERNMENT , POSSIBLY DEMAND OF A MID TERM ELECTION , THE MQM IS ANALISING IT FROM AN POLITICAL ANGLE , WHEREAS IGNORING THE FACT THAT IMRAN KHAN IS A LEADER MORE THAN A POLITICIAN. IN SIMPLE WORDS HE IS ,, A LEADER MORE THAN A DEALER ,,.
[email protected] Jul 29, 2014 03:00pm