ناروے کپ: اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل میں

اپ ڈیٹ 30 جولائ 2014
پاکستانی ٹیم کا ناروے کی ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو۔ فائل فوٹو
پاکستانی ٹیم کا ناروے کی ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو۔ فائل فوٹو

اوسلو: ناروے کپ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور پاکستانی ٹیم نے ناروے میں جاری فٹبال ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں جاری ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے جہاں اس نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

منگل کو کھیلے گئے تیسرے میچ میں گزشتہ میچز کی طرح قومی فتح تو حاصل نہ کر سکی لیکن میچ برابر کر دیا۔

نارویجن سینیس فٹبال کلب کے خلاف گرین شرٹس ایک صفر سے جیت رہی تھی لیکن حریف ٹیم نے میچ ختم ہونے سے دس سیکنڈز قبل گول کرکے میچ برابر کردیا۔

پاکستان کا واحد گول راہول نے اسکور کیا۔

تاہم برابر کھیلنے ے باوجود قومی ٹیم نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں جگہ بنا لی ہے۔

خیال رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کپ کا انعقاد ہورہا ہے۔

یوتھ ٹورنامنٹ ہر سال اگست کے پہلے ہفتے منعقد ہوتا ہے اور اس میں 10سے19سال کی عمر کے نوجوان حصہ لیتے ہیں۔

سال 2014میں منعقد ہونے والے اس فٹبال میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پہلی بار اسٹریٹ چلڈرن کی ٹیم کی شکل میں پاکستان کی بھی نمائندگی ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسی ٹیم نے برازیل میں منعقدہ سٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن لے کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں