کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے جمالی گوٹھ میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق مشتبہ ملزمان کے قبضے سے مارٹر گولوں سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں فائرنگ اور دیگر پُرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر کے علاقے لیاری میں بہار کالونی اور شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

اسی دوران لیاقت آباد شیش محل کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔

کورنگی میں پولی ٹیکنک ہسپتال کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی، جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں