بن غازی: لیبیا کے شہر بن غازی میں باغیوں نے آج بدھ کے روز فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔

خیال رہے لیبیا میں کئی روز سے جاری فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان جھڑپوں میں اب تک ستانوے افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسی دوران ایک لڑاکا جیٹ طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا۔

جنگجوؤں نے بھی اپنے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی کہ انہوں نے فوجی آڈے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

جھڑپوں کے نتیجے میں ٹریپولی میں واقع تیل کے زخائر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے دھوئیں نے بڑے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے فوج اور جنگجوؤں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث بن غازی کے کئی علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں