بنوں: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آج بدھ کے روز بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپوں کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کاکہنا تھا ان حالات کو درست کرنے کا وقت ہے اور وہ ملک میں قیامِ امن تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن سے پہلے دہشت گرد ملک کو آگ میں دھکیل رہے تھے، لیکن اب ملک کو دہشت گردی سے نجاد دلوانی ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بکا خیل میں موجود شمالی وزیرستان کے متاثرین سے عید بھی ملی۔

اجتماع سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کچھ لوگ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ نافذ کرنا چاہتے تھے اور آپریشن ضرب عضب پاکستان کی فتح لے کر آئے گا۔

وزیراعلیٰ نے وزیرستان میں اسپتال، یونیورسٹی اور دانش اسکول قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دو ہزار گھر بنا کر دینے کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں